اس نسخہ قرآنِ کریم کی نمایاں خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں
۱۔ ہر صفحہ کے حاشیے پر موجود متوقع متشابھات کے تمام حوالے یعنی فلاہ آیت یا فلاں الفاظ قرآنِ کریم میں کہاں کہاں اور کتنی مرتبہ آئے ہیں درج ذیل ہیں

 

۲۔ ہر وہ آیت یا ٹکڑا جو ہو بہو اعراب اور حروف کے ساتھ پورے قرآن کریم میں کم از کم پانچ مرتبہ آیا ہے اسے اردو اور انگریزی ترجمے کے ساتھ قرآن پاک کے آخر میں ضمیمہ کے عنوان سے یکجا کردیا گیا ہے .

۳۔حفظ قرآن کریم کو آسان اور پختہ کرنے کے لئے متعلقہ صفحہ پر اور خصوصًا ضمیمہ میں توجہ طلب کے خانے میں ان آیات کو جو ذرا سی تبدیلی کے ساتھ صرف ایک یا چند بار آئی ہیں یا صرف ایک سورۃ یا پارہ میں موجود ہیں علیحدہ لکھ دیا گیا ہے۔

۴۔ ہر صفحہ میں ۱۵ سطریں ہیں اور عام طور پر پارہ ۲۰ صفحات پر مشتمل ہے۔

۵۔ کتابت نہایت صاف اور واضح نیز چھپائی بہت عمدہ کہ دیکھ کر بے اختیار پڑھنے کو دل چاہے۔

۶۔ اگلے صفحہ کا پہلا لفظ پچھلے صفحہ کی نیچے درج کردیاگیا ہے تاکہ ورق پلٹتے وقت حتی الامکان غلطی سے بچا جاسکے۔

۷۔ اس خصوصی قرآن کریم میں تلاوت کرنے سے معلوماتِ قرآنی میں بیش قیمت اضافہ اور قرآن کریم حفظ کرنے میں انتہائی سہولت۔

۸۔ حفظ قرآنِ کریم کے امتحانات اور مقابلوں میں کامیابی یقینی اور متشابھات سے بچ کر بلا جھجک تراویح پڑھانا نہایت آسان

 
   

 

 


(Benefits of this Quran)

 
   
  • Having resembling on each page as well as references of verses in Holy Quran, No. of words in Holy Quran.

  • In each verse which is found similarly of the word in all the Holy Quran repeated five times it has been gathered in Urdu and English Translation at the end of Holy Quran.

  • To facilitate Hifz Holy Quran on the related page and particularly with any changes in the verses found single or repeatedly return separately.

  • On each page there are 15 lines and generally the juz (para) content with 20 pages and each page ending coincides with a verse ending.

  • It is published clearly and very decent shape in order to read.

  • The first word of next page is given under the said page so that no possibility of mistake.

  • In this particular Holy Quran there are lot of additional information and also facilitate to Hifz Holy Quran.

  • The examination of Hifz Holy Quran and in other test it will be very easy and also resembling to recite  at the occasion of Taravih.

  • Arabic numbering system is followed so non-Urdu speakers could also benefit from it.

  • It lists on margins --- and in the appendix when lists are longer--- all the other places where a phrase or expression has been repeated in the Quranic text with or without light variations.




 
 

 

 

عربی ایڈیشن : الحمدﷲ اس کا عربی ایڈیشن القرآن الکریم مع ذکر المتشابھات کے نام سے بھی شائع کیا گیا ہے جسے امام خانہ کعبہ الشیخ عبد الرحمٰن السدیس اور اَئمہ مسجد نبوی (صلی الله علیه وسلم) الشیخ عبد الرحمٰن الحذیفی، الشیخ قاری محمد ایّوب، الشیخ عبد المحسن القاسم و دیگر کو پیش کیا انہوں نے اسے بے حد پسند فرمایا ۔ا لحمد ﷲ بعدازاں اس قرآن کریم کو مسجدِ نبوی (صلی الله علیه وسلم)کی لائبریری میں رکھا گیا اور تعریفی سند عطا کی گئی

 

 

علماء کرام اور حفاظ کرام کو تحفہ دینے کے لئے اس سے بہترین چیز کوئی نہیں کیونکہ قیامت تک جو کوئی بھی اس سے استفادہ کریں گا اس کا اجروثواب بھی آپ کو ملتا رہے گا

 
   


 

درخواست: اس سلسلے میں تمام مسلمانوں خصوصًا قرآنِ کریم کے مدارس کے ذمہ داران حضرات سے درخواست ہے کہ اس منفرد و یکتا قرآن کریم کے نسخہ کو اپنے دینی جامعات و مدارس میں رائج فرمانے میں تعاون فرمائیں اور اہل خیر حضرات سے گذارش ہے کہ اس کا عربی ایڈیشن تمام اسلامی ممالک اور اردو ایڈیشن تمام لائبریریوں ، مساجد اور خصوصًا مدارس و جامعات میں مستحق طلباء کو بلا ہدیہ بطورزکوۃ یا صدقہ جاریہ اپنی طرف سے ، اپنے والدین اور اپنے تمام مرحومین کی طرف سے پہنچاکر کم سے کم وقت میں بہتر سے بہتر حُفّاظ بنانے کی تحریک میں ہمارا ساتھ د ے کر ا جرِعظیم کے مستحق ہوں

 

 
 
All Rights Reserved